لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پولیس کے لیے مجموعی طور پر 24 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کردیا۔جاری کردہ بجٹ میں سیف سٹی کچہ ایریا کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کو آئی پی این وی سائٹ کے لیے بھی 12 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے مطابق وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد پولیس کو بجٹ جاری کیا گیا ہے۔