پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کو پاکستان میں پائلٹ آپریشنز کی اجازت

ریگولیٹری منظوری کے بعد بینک پائلٹ مرحلے میں اپنی مصنوعات، نظام کی جانچ کرے گا  
 کراچی(آئی این پی )  ہیوگو بینک کو پاکستان میں پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری مل گئی، جو پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم ایک ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے۔ رپورٹ  کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ہیوگو بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے کنٹرولڈ پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری حاصل کرلی  ۔ہیوگو بینک پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم ایک ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔ریگولیٹری منظوری کے بعد بینک پائلٹ مرحلے میں اپنی مصنوعات، نظام اور آپریشنز کی جانچ کرے گا۔ اس دوران سیکیورٹی، نظام کی کارکردگی اور صارف کے تجربے سمیت مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ باقاعدہ آپریشنز سے قبل تمام معیارات کو یقینی بنایا جاسکے۔