کراچی تا روہڑی 480 کلو میٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر آئندہ سال شروع ہو گی:وفاقی وزیر
کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر آئندہ سال شروع ہو گی۔گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں وزیرِ مملکت کھیئل داس کوہستانی، فہد ہارون اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ملاقات میں حنیف عباسی نے بتایا کہ محکمہ ریلوے جلد ایندھن، آٹوموبائل، منرلز اور ایل پی جی کی ترسیل شروع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ روز 11 ہزار ٹن کوئلہ تھر سے مین گرڈ تک منتقل کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ بحران کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا قابلِ تحسین ہے