درخواست گزار نے نجکاری کے عمل میں بے ضابطگیوں اور غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا
راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے خلاف دائر پٹیشن مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے 38 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست مسترد کردی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے نجکاری کمیشن آرڈیننس کی دفعات 23 اور 24 کے مطابق کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے درخواست گزار نے نجکاری عمل میں بے ضابطگیوں اور غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا لیکن نجکاری عمل آئین کے آرٹیکل 173 اور آرڈیننس 2000 کے مطابق مکمل ہوا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس قومی ائیرلائن کے 96 فیصد حصص، مالی بحران سے نکلنے کیلئے مسابقتی فروخت ضروری ہے اور نجکاری کمیشن نے اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دئیے ہیں عدلیہ معاشی پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتی