کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ مان پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم، پانچ بچے جاں بحق ۔
تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ پر واقع مان پمپ کے قریب، ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹرالر نے اسکول جا رہے پانچ کم عمر بچوں کو ٹکر مار دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور تھانہ سرور شہید پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور بچوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں عبداللہ (5 سال) اور عبدالرحمن (7 سال)، جو بھائی تھے، کے علاوہ عبدالباسط (17 سال)، دعا فاطمہ، اور محمد عادل (16 سال) شامل ہیں۔ تمام بچے چک نمبر 560 کے رہائشی تھے۔ اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔