اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا، نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولکی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرولکی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔