بھارتی وزیر کا گلوکار دلیر مہندی سے معافی مانگنے سے انکار

معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،میں نے کچھ غلط نہیں کیا،سبودھ انیال
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر سبودھ انیال نے گلوکار دلیر مہندی کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ایک انٹرویومیں سبودھ انیال کا کہنا تھا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،میں نیکچھ غلط نہیں کیا،جب کوئی غلطی نہیں کی تو معافی کیوں مانگوں؟وزیر نے مقف اختیارکیاکہ اگردلیرمہندی کی طبیعت خراب تھی تو انہیں اپنی پرفارمنس منسوخ کر دینی چاہیے تھی یا منتظمین اور شائقین کو پہلے ہی آگاہ کر دینا چاہیے تھا۔اس سے قبل بعض خبروں میں دعوی کیاگیاتھاکہ واقعے کے بعدوزیر نے دلیر مہندی سیمعافی مانگ لی ہے، میکا سنگھ کی ٹیم کے ایک بیان میں بھی اشارہ دیاگیا تھا کہ وزیر نے ٹیلی فون پرگفتگو کیدوران افسوس کا اظہار کیا تھا، تاہم سبودھ انیال نے اب ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔