پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ملک میں انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے یا پارلیمنٹ میں رہنا چاہتی ہے
لاہور(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی اور پارلیمانی فیصلوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پارٹی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ ملک میں انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے یا محض پارلیمنٹ میں بیٹھ کر سیاسی اسپیس حاصل کرنا چاہتی ہے کیونکہ دونوں مقاصد کے لیے حکمت عملی یکسر مختلف ہوتی ہے۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کا یہ عجیب تضاد ہے کہ وہ دو ہفتے سخت انقلابی باتیں کرتے ہیں اور اگلے چار ہفتے مذاکرات کا فارمولا اپناتے ہیں، جس سے یہ بالکل واضح نہیں ہو پاتا کہ اصل میں ان کا مقصد کیا ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر پارٹی کا ہدف انقلاب لانا ہے تو پھر پارلیمنٹ کے اندر بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، اور نہ ہی کمیٹی کمیٹی کا کھیل کھیلا جا سکتا ہے