بری ہونے کے باوجود عمران خان کے خلاف عدالت میں چالان جمع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرادیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کردی تاہم پی ٹی آئی کیوکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کردی۔پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024ء￿  کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا اس لیے عمران خان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں۔تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے تھے، پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول مقدمہ نمبر 627 میں بانی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔