نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی فوج کے ایک اعلی افسر نے اپنی کمان میں کام کرنے والی 8 خواتین افسروں کو انا کے مسائل کا شکار قراردیتے ہوئے انہیں انسانی ہمدری سے محروم قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے اعلیٰ سطح کی رپورٹ میں اپنی کمان میں کام کرنے والی 8 خواتین افسروں کو انا کے مسائل کی شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں انسانی ہمدردی نہیں پائی جاتی جس پر انھیں شدید تشویش ہے۔