سابق عالمی نمبر ۱ گالفر ٹائیگر ووڈز کی گاڑی حادثے کا شکار، فلوریڈا میں گرفتار

سابق عالمی نمبر ۱ گالفر ٹائیگر ووڈز کی گاڑی حادثے کا شکار، فلوریڈا میں گرفتار

سابق عالمی نمبر ۱ گالفر ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا کے جیوپیٹر آئی لینڈ کے قریب ایک سنگین حادثے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی لینڈ روور گاڑی سے ایک ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور گاڑی ٹکرا کر الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے ۵۰ سالہ ووڈز خود گاڑی سے باہر آئے اور کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ٹائیگر ووڈز کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔برتھ الائزر ٹیسٹ میں شراب کا کوئی ثبوت نہیں ملا، لیکن حکام کا خیال ہے کہ ان کی حالت ادویات کے اثر کی وجہ سے متاثر تھی۔انہوں نے پیشاب کا ٹیسٹ دینے سے انکار کیا، جو کہ قانون کے تحت علیحدہ جرم ہے۔الزامات میں شامل ہیں: ڈرائیونگ انڈر انفلوئنس، املاک کو نقصان پہنچانا، اور ٹیسٹ سے انکار۔ٹائیگر ووڈز 2017میں بھی اسی نوعیت کے کیس میں ملوث ہو چکے ہیں۔2021 میں وہ ایک سنگین گاڑی حادثے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔