کراچی: ہائی روف گاڑی میں اچانک آگ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی: ہائی روف گاڑی میں اچانک آگ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی کے علاقے خدا داد کالونی میں اللہ والا بریانی کے قریب ایک ہائی روف گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 3 بچیاں، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی کی تقریب سے واپس جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ آتشزدگی کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔