عید ریلیز فلمیں؛ ’’آگ لگے بستی میں‘‘ کا بزنس 28 کروڑ تک پہنچ گیا

عید ریلیز فلمیں؛ ’’آگ لگے بستی میں‘‘ کا بزنس 28 کروڑ تک پہنچ گیا

عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں کا پہلا ہفتہ مکمل ہو گیا ہے، فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ نے 28 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عید پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے ملک بھر سے 16 کروڑ جبکہ بیرونِ ملک سے 12 کروڑ روپے کمائے۔اداکار شان کی فلم ’’بلھا نے‘‘ نے بھی اچھا بزنس کرتے ہوئے ایک ہفتے میں تقریباً ساڑھے 18 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔اسی طرح فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ کو آج سے باقاعدہ طور پر سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر کئی سینما گھروں میں تکنیکی خرابی کے باعث یہ فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی۔اس وقت تمام فلمیں سنگل اسکرین اور ملٹی پلیکس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔