اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل لارجر بنچ نے حکم نامہ جاری کیا، عدالت نے یکم اگست 2024 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔