فیس بک میں فرینڈز سیکشن کی ری ڈیزائننگ کا اعلان

فیس بک میں فرینڈز سیکشن کی ری ڈیزائننگ کا اعلان

میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں فرینڈز سیکشن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس نئے ڈیزائن کے تحت وہ مواد دکھایا جائے گا جو صرف آپ کے فیس بک فرینڈز سے منسلک ہو، یعنی وہ پوسٹس، گروپس اور پیجز جو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے، ان سے متعلق مواد نظر نہیں آئے گا۔یہ فیصلہ فیس بک صارفین کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے، جن کا کہنا تھا کہ وہ اکثر اپنے جاننے والوں کی پوسٹس نہیں دیکھ پاتے۔ میٹا نے اس ری ڈیزائن کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے کہ فرینڈز سیکشن میں صرف آپ کے دوستوں کا مواد دکھایا جائے۔

کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فیس بک کے پرانے فیچرز میں سے ایک ہے جسے دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد فیس بک ایپ میں فرینڈز ٹیب میں فیڈ اور اسٹوری پوسٹس شامل ہوں گی، ساتھ ہی ریلز، برتھ ڈیز، فرینڈ ریکوئسٹس اور ممکنہ واقف کاروں کے بارے میں سجیشنز بھی دیکھے جا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کے مواد تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔