زمبابوے اس بار موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کی میزبانی کرے گا۔
زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر، گیومور میکونی نے اس بات کا اعلان کیا کہ یہ انٹرنیشنل ہوم سیزن کئی برسوں بعد ہوگا اور اس میں جنوبی افریقہ کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی شامل ہے، جو دسمبر 2017 کے بعد پہلی بار ہو گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بولاوایو میں 28 جون سے 6 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی زمبابوے کا دورہ کرے گی، جو اگست 2016 کے بعد پہلا ٹور ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 14 سے 24 جولائی تک ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز بولاوایو میں ہوگی، جس میں تین ٹیمیں شامل ہوں گی۔نیوزی لینڈ کے ساتھ زمبابوے میں 2 ٹیسٹ میچز 30 جولائی سے 7 اگست تک بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔