پاکستان ریلویز نے 16مسافر ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کردیں

خیبر میل، تیز گام ، ہزارہ ، عوام، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں سے بوگیاں کم کی گئی ہیں، حکام 
لاہور(آئی این پی ) پاکستان ریلویز نے ملک میں چلنے والی 16مسافر ٹرینوں سے30بوگیاں کم کردیں۔ محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بناء پر ریلوے نے بولان میل سمیت 16ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں میں خیبر میل، تیز گام ، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور  فرید ایکسپریس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار شاہ حسین ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی ان ٹرینوں میں شامل ہیں جن کی بوگیاں کم کی گئیں۔ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے بجائے اس کی بھی 3 بوگیاں کم کرکے 12سے 9بوگیاں کردی ہیں۔