دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتی ہے: فوادچودھری

 اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایران کی ٹاپ لیڈرشپ شہید ہو چکی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی بات چیت کا عندیہ دے چکے تھے۔