موسمی صورتحال، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،محکمہ داخلہ کا نوٹیفیکیشن جاری

 ڈیموں، دریائو ں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی ، نہانے پرپابندی عائد
لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ محکمہ داخلہ  کی جانب سے جاری  نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیموں، دریائو ں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی، ڈیموں، دریائوں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی اور گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہو گی۔علاوہ ازیں دفعہ 144 کے تحت تمام مذکورہ سرگرمیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے