ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جائے گا

 اسلام  آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن(آج) 28 جولائی کو منایا جائے گا تاکہ جگر کو متاثر کرنے والی بیماری ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا ایک طریقہ بیماری کے خلاف ویکسین لینا ہے۔اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس جیسی تنظیمیں افراد اور کمیونٹی گروپس کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہیں