ثالث ہمیں امریکہ کی جانب سے پیغامات پہنچاتے ہیں، فی الحال واشنگٹن کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہورہی
: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ‘ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کا جواب لازمی دیا جائے گا: ابراہیم عزیزی
تہران(آئی این پی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے امریکہ سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرناہماری فطرت میں نہیں، ثالث ہمیں امریکا کی جانب سے پیغامات پہنچاتے ہیں، فی الحال واشنگٹن کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکا کو جنگ کے اختتام کا تعین نہیں کرنے دے گا، امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرنا ہماری فطرت میں نہیں۔ ہم امریکا کو جنگ اور امن کے وقت اور دورانیے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنے مفادات کے مطابق اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کا جواب لازمی دیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی ہمیشہ قیمت چکانی پڑتی ہے اور یہ اصول آج بھی برقرار ہے۔