ٹرمپ کی انتظامیہ چین کو پاناما کینال پر اثر رسوخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے گی:وزیردفاع
پاناما(آئی این پی )امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے امریکہ چین کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع نے پانا ما کے دورے کے دوران ایک بیان میں کہا ہے امریکہ چین سے جنگ نہیں چاہتا، لیکن چینی خطرات سے نمٹنے لیے کارروائی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کے خطرے کو تسلیم کرنا چاہیے جو خطے کے ممالک کے لیے موجود ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ چین کو پاناما کینال پر اثر رسوخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے گی، یہ نہر امریکا نے بنائی تھی اور امریکی صدر ٹرمپ نے اسے واپس لینے کا عزم کیا ہوا ہے۔