ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت مشہور سیاحتی مقامات پر انٹری فیس کا نیا نظام نافذ کر دیا، جس کے تحت ان مقامات میں داخلے سے قبل ہر سیاح کو فیس ادا کرنا ہوگی۔
فیس کے تفصیلات:
بڑی گاڑیوں: 200 روپے فی کس
چھوٹی گاڑیوں: 100 روپے فی کس
موٹر سائیکل: 20 روپے فی کس
مقامی افراد: انٹری فیس سے مستثنیٰ
فیس وصولی کا مقام:
حسام آباد میں خصوصی پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں سیاحوں سے انٹری فیس وصول کی جائے گی۔
حکومت کا مؤقف:
سرکاری دستاویزات کے مطابق:فیس کے نفاذ کا مقصد سیاحتی مقامات پر سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔آمدنی کو مقامی انفراسٹرکچر اور صفائی کے نظام پر خرچ کیا جائے گا۔
عوامی ردعمل:
کچھ سیاحوں نے فیس کو ’’اضافی بوجھ‘‘ قرار دیا جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ رقم شفاف طریقے سے استعمال ہوئی تو سیاحت کو فروغ ملے گا۔