لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں پلازہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور حکم پر لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔جی ٹی روڈ پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کرایا گیا۔پلازہ مالکان کی ڈی سی لاہور نے سماعت کی۔سماعت پر پلازہ مالکان تعمیری نقشہ سمیت کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے۔ڈی سی لاہور نے پلازہ گرانے کا حکم دیا۔تحصیل شالیمار کے اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس کے ہمراہ آپریشن کیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ثاقب طرازی کا کہنا ہیکہ جی ٹی روڈ پر واقع غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ رنگ روڈ قائد اعظم انٹرچینج کے قریب خلاف قانون پلازہ تعمیر کو گرایا گیا۔دوران آپریشن لینڈ مافیا مسلح ساتھیوں کو مزاحمت پر گرفتار کیا گیا۔دوران آپریشن لینڈ مافیا نے آتشیں اسلحہ سے مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔ قبضہ گروپ کو متعلقہ پولیس نیگرفتار کر لیا۔