آلو کی منصفانہ قیمت نہ ملنے پرکسان اتحاد کا احتجاج

 دیپالپور (خصوصی رپورٹ)پاکستان کسان اتحاد کی قیادت اور کسانوں نے آلو کی منصفانہ قیمت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری احسان اکرم، مرکزی چیئرمین میاں مصطفیٰ وٹو اور ضلعی صدر چودھری ریاض الحق نے حکومت کے سامنے آٹھ اہم مطالبات رکھے۔ مطالبات میں شامل تھا کہ اگر حکومت آلو کی ایکسپورٹ کے لیے بارڈر نہیں کھول سکتی تو وہ خود کسانوں سے آلو مناسب اور منصفانہ داموں میں خرید کر ایکسپورٹ کرے،آبیانہ کی شرح میں حالیہ اضافہ واپس لے اور پرانے نرخ بحال کرے۔