یاسین ملک کی سزا میں کچھ بھی سنایا جا سکتا ہے، ان کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی
مظفر آباد (آ ئی این پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے آج ایک بہت خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے، یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔ مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یاسین ملک کی سزا میں کچھ بھی سنایا جا سکتا ہے، یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے مسلح جدوجہد چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا، تہاڑ جیل میں ان پر تشدد کیا جارہا ہے، ان کو وکیل کرنے کی اجازت نہیں