پاکپتن میں درجہ چہارم کی سیٹوں کی میرٹ لِسٹ میں غلط بیانی پر احکامات جاری ہو ئے
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) محکمہ ایجوکیشن کا ایک اور مبینہ سکینڈل سامنے آ گیا، سابق سی ای او ایجوکیشن عْثمان غنی وٹو سمیت چار افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایجوکیشن میں درجہ چہارم کی سیٹوں کی میرٹ لِسٹ میں غلط بیانی پر پیڈا ایکٹ کارروائی کے احکامات جاری ہو گئے، من چاہے شخص کو بھرتی کروانے کے لئے صوبائی محتسب دفتر پاکپتن سے غلط بیانی مہنگی پڑ گئی، سیکنڈ اِن میرٹ لِسٹ ظاہر کیا جانے والا شخص کا اندراج بوگس نِکلا ،میرٹ لِسٹ جاری ہونے کے بعد ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا، نوازے جانے والے شخص نے اپلائی ہی نہ کیا ،میرٹ لِسٹ سے نام ہی غائب پایا گیا،حقائق کو چھپانے اور مسخ کرنے پر سابق سی ای او ایجوکیشن سمیت چار افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔