بارش ، بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند

لاہور، اسلام اباد( کرائم رپورٹر)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا، ا?زاد کشمیر کے مختلف  مقامات میں بادل برسنے  سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔   لاہور میں فیصل ٹاو?ن، ماڈل ٹاو?ن، گارڈن ٹائون ودیگرمقامات پر   تیز بارش  ہوئی۔  اسلام ا?باد، راولپنڈی، قصور، اٹک ، رحیم یار خان ،کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب جم کر برسے جس سے سردی  میں اضافہ ہو گیا۔ا?زاد کشمیر ، پختونخواکے   علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند ہو گئیں،  کالام، مالم جبہ اور گردونواح میں برفباری سے سفید چادر بچھ گئی، گلگت ، استور میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم  داسو،  اپر کوہستان   سمیت متعدد مقامات پر بند کر دی گئی۔داسو کے قریب بارش  سے پہاڑ سرک گیا ،مقامی  لوگ پھنس گئے، لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلہ سڑک بہا لے گیا ، ضلعی انتظامیہ  نے دو روز تک شاہراہ قراقرم پر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی   ہے۔  مری  میں بھی بارش و برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ضلعی انتظامیہ شاہراہوں کو  کلیئر رکھنے کیلئے الرٹ ہے۔محکمہ موسمیات نے ا?ئندہ 24گھنٹے  میں  لاہور سمیت پنجاب کے اکثر مقامات  اورپختونخوا، بلوچستان میں مزید بارش،ڑالہ باری   اور برفباری کاامکان ظاہر کیاہے۔موسم کی خرابی  پربالائی علاقوں کیلئے پی ا?ئی اے کی اسلام ا?باد اور گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606  جبکہ اسلام ا?باد سے سکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452   منسوخ کردی گئیں۔