یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے ، یوکرینی صدر بڑی ڈیل پر دستخط کرنے آ رہے ہیں
چاہتے ہیں چین امریکہ میں سرمایہ کاری کرے، امریکہ بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی جمعے کو ایک بڑی ڈیل پر دستخط کرنے آ رہے ہیں، یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے ، یوکرین کیلئے سکیورٹی ضمانت ہم نہیں، یورپ دے گا۔ٹرمپ نے کابینہ سے خطاب میں کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی جمعے کو ایک بڑی ڈیل پر دستخط کرنے آ رہے ہیں۔یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے ،یوکرین کیلئے سکیورٹی ضمانت امریکا نہیں، یورپ دے گا۔صدرٹرمپ نے کہا کہ یقین ہے یوکرین جنگ ختم ہوجائے گی، چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں،چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے، امریکا بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا۔