لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں سورج کی تپش اور شدید حبس کی وجہ سے شہری بے حال ہو گئے ہیں، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں اور اگلے چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے باعث گرمی کا زور برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔