مریم نواز بھارت کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی

 بھارت کے ڈیم بھر گئے تو انہوں نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب سے نقصانات پر افسوس ، سیالکوٹ میںزیادہ تباہی ہوئی
لاہور( کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، بھارت کے جب ڈیم بھر گئے تو انہوں نے پانی چھوڑ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ا?ج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے، ستلج، راوی، چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ لوگوں کا انخلا بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر افسوس ہے، سیالکوٹ میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی اور تباہی ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اوردیگر نقصانات کی تفصیل طلب کیں جبکہ تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم بھی دیا۔