بہار: جعلی شادی گینگ بےنقاب، 9 افراد گرفتار، 4 خواتین بھی شامل

بہار: جعلی شادی گینگ بےنقاب، 9 افراد گرفتار، 4 خواتین بھی شامل

بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے ایک منظم جعلی شادی گروہ کو بےنقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ کمزور اور نادار افراد کو نشانہ بناتا تھا، جہاں خواتین شادی کے بعد متاثرہ خاندان میں گھل مل جاتیں اور چند دنوں کے اندر قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو جاتیں۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین اور 5 مردوں کو گرفتار کیا، جن میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ چھاپے کے دوران ایک گاڑی، دو موٹر سائیکلز اور 9 موبائل فونز ضبط کیے گئے، جن کے ریکارڈ سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ گرفتار خواتین پہلے سے شادی شدہ تھیں مگر جرائم کے لیے جعلی دلہن کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس گروہ کا نیٹ ورک بہار سے باہر دیگر ریاستوں تک بھی پھیلا ہوا ہے۔