امریکی سپریم کورٹ میں غیر ملکی امداد کی ادائیگی روکنے کیلئے ہنگامی درخواست

واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سپریم کورٹ میں غیر ملکی امداد کی ادائیگی روکنے کے لئے ہنگامی درخواست دائر کردی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزارت انصاف نے موقف اختیار کیا کہ نچلی عدالت کے حکم کو ختم کیا جائے، تاکہ امریکا بیرون ملک امدادی پروگرامز کی ادائیگی روک دی جائے۔امریکی وزارت انصاف کی یہ ہنگامی درخواست اس وقت سامنے آئی جب رواں ماہ کے آغاز میں اپیلز کورٹ کے ایک تقسیم شدہ بینچ نے فیصلہ دیا کہ امداد کی بحالی کا حکم ختم کیا جانا چاہیے، تاہم اپیلز کورٹ نے اس فیصلے پر عمل روکنے سے انکار کردیا، اور امریکی ڈسٹرکٹ جج عامر علی کا حکم بدستور برقرار رہا۔