لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گوالمنڈی میں عمار سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,گجرپورہ میں عرفان سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،جوہرٹاون میں فیاض سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاون میں اصغر میں سے 90ہزار روپے اور موبائل فون, نوانکوٹ میں جاوید سے 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شاہدرہ ٹاون اور گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ غازی آباد لوئرمال اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔