جمیل چوک پر مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی،اور فرار ہوگئے،مقدمہ درج،واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے، پولیس
پشاور (آئی ا ین پی )پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ کے نیتجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق پشاور میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ پھندو جمیل چوک میں پیش آیا، پولیس کا کہنا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افردا کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، تھانا پھندو میں رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔دوسری جانب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں جمیل چوک پر مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، چار مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔