وزیراعظم کے حالیہ خلیجی ممالک کے دورے اور بجلی کے سرکلر ڈیٹ پر بینکوں سے معاہدے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پیدا کردیا۔
سرمایہ کاروں کی بھرپور سرگرمی کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے ایک ہفتے کے دوران 4219 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس 2.70 فیصد بہتری کے بعد پہلی بار 162,257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 162,422 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 157,245 پوائنٹس رہی۔ایک ہفتے کے دوران 300 ارب روپے مالیت کے 8.35 ارب شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسی عرصے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 468 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی حجم بڑھ کر 19,042 ارب روپے تک پہنچ گیا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق حکومت کا 1,225 ارب روپے کے بجلی کے سرکلر ڈیٹ پر 18 بینکوں کے ساتھ معاہدہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔