فیروزوالا:دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر،1نوجوان جاں بحق

12سالہ احمد نذر شدید زخمی ہوا، 22سالہ عبداللہ موقع پر دم توڑ گیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالاکی نجی ہائوسنگ سوسائٹی موٹروے سٹی کے بالمقابل دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں ، حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر سوار کم عمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ 12 سالہ احمد ولد نذر اور 22 سالہ عبد آ کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا جانے سے 22سالہ عبد آ موقع پر جاں بحق جبکہ احمد نذر شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ضروری کارروائی کے بعد عبداللہ کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔