لاہور (خصوصی رپورٹ )ریلوے انتظامیہ کے دعووں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ تیز گام ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ اور خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔