مصطفی آباد، قصور (خصوصی رپورٹ) پٹرولیم ہائی وے پولیس نے مین شاہراہ پردھواں چھوڑکر سموگ کا باعث بننے والی3 گاڑیوں کوپکڑ کرڈرائیور گرفتار کرلئے ، پٹرولیم پولیس نے دوران گشت پکی حویلی کے قریب دھواں چھوڑ کر فضا میں سموگ اور آلودگی کا سبب پیدا کرنے والے مزدا ڈالہ ،ٹرک اور مزدا ویگن کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا اور ایس آئی پٹرولیم پولیس عتیق الرحمن کی مدعیت میں گاڑیوں کے ڈرائیور محمد عاشق ،نوریز زمان ،قاسم کیخلاف تھانہ میں مقدمات درج کرکے مذکورہ افراد کو حوالات میں بند کروادیا۔