جلالپوربھٹیاں:بچے کو منہ میں مٹی بھر کر مار ڈالا

جلالپوربھٹیاں،حافظ آباد (خصوصی رپورٹ )جلالپوربھٹیاں میں سفاک شخص نے 6سالہ بچے کے منہ میں مٹی بھر کر اسے جان سے مار ڈالا ، ملزم لاش ہسپتال چھوڑ کرفرار ہو گیا۔ جلالپوربھٹیاں کے محلہ حکیم والا کا رہائشی عرفان عرف کاکا گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے قریبی رشتہ دار کے کمسن بیٹے علی حسن کو گھر سے لے گیا اور قریبی کھیتوں میں جا کر اس کے منہ کو مٹی سے بھر دیا ، بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم عرفان عرف کاکا خود ہی بچے کو مردہ حالت میں مقامی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا،جلالپوربھٹیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔