ویٹی کن سٹی (آئی این پی )کیتھولک چرچ کے عالمی مرکز ویٹی کن نے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کیلئے واضح کیا ہے کہ شادی میں صرف ایک شریک حیات کافی ہے۔پوپ لیو کی منظوری سے جاری ہونے والے نئے فرمان میں کہا گیا ہے کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جو دو افراد کے درمیان پوری زندگی کے لئے قائم رہتا ہے اور اس میں کسی اور کے ساتھ تعلقات رکھنا مناسب نہیں۔ فرمان میں شادی کے روایتی تصور کی اہمیت اور اس کے خوشی اور سکون دینے والے پہلوں پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ کیتھولک افراد کو ایک شریک حیات تلاش کر کے اس کے ساتھ مکمل وابستگی اختیار کرنی چاہیے۔ویٹیکن نے افریقہ میں پولیگیمی یعنی ایک سے زیادہ شادیوں کی روایت کی بھی تنقید کی، جو بعض علاقوں میں ثقافتی طور پر رائج ہے اور جہاں کچھ کیتھولک بھی اس میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہ ہر حقیقی شادی ایک ایسی یکجہتی ہے جو دو افراد کے درمیان مکمل اور گہرا تعلق قائم کرتی ہے اور اسے دوسروں کے ساتھ بانٹنا ممکن نہیں