این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

اسلام آباد(آئی این پی )این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی  ۔ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دئیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے   3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکائو نٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاریکیلئے  3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کیلئے   ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ ادھر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔