سندھ حکومت کی ہائی اسپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل

 منصوبے سندھ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے، عالمی بینک اپنا کردار ادا کرے
 عوام کو سستی اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے،شرجیل میمن 
کراچی(آئی این پی )سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کیلئے  عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کیلئے  گیم چینجر ثابت ہوں گے اور حکومت سندھ چاہتی ہے کہ عالمی بینک ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یلو لائن کے اہم حصے تاج حیدر پل کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ دوسرے حصے پر کام تیزی سے جاری ہے