بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومتی منصوبے کے تحت پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کیخلاف بربریت کامظاہرہ کیاگیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہیدکییگئے8 کارکنوں کیکوائف آ چکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتے ہیں۔