بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد، پاکستان ایئر فورس کو معمولی نقصان ہوا: اجے ساہنی

بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد، پاکستان ایئر فورس کو معمولی نقصان ہوا: اجے ساہنی

بھارت کے معروف تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان ایئر فورس کا 20 فیصد انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

ایک بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اجے ساہنی نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے اور اصل نقصان اس سے کہیں کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "نقصان 20 فیصد سے بہت زیادہ کم ہے، اور اس قسم کی مبالغہ آمیز رپورٹس صرف پروپیگنڈا ہیں۔"اجے ساہنی نے بھارتی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت میں عسکری معاملات کی صحیح سمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ حکومت ہر عسکری اقدام کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی ہے، چاہے وہ ان کا کارنامہ ہو یا نہیں۔"انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کی معلومات پر مبنی بیانیے قومی سلامتی کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو خطے میں غلط فہمیوں کو جنم دے سکتے ہیں۔