سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان ادارہ شماریات کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1413 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.37 فیصد کم ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1428 روپے رہی جو کہ پچھلے ہفتے کے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1402 روپے، راولپنڈی 1386 روپے، گوجرانوالہ 1449 روپے، سیالکوٹ 1420 روپے، لاہور 1464 روپے، فیصل آباد 1400 روپے، سرگودھا 1398 روپے، ملتان 1416 روپے، بہاولپور 1450 روپے، پشاور 1402 روپے اور بنوں میں 1360 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1360 روپے، حیدرآباد 1399 روپے، سکھر 1500 روپے، لاڑکانہ 1416 روپے، کوئٹہ 1450 روپے اور خضدار میں 1443 روپے رہی۔یہ معمولی کمی سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام کی نشاندہی کرتی ہے، جو تعمیراتی شعبے پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔