سٹاک مارکیٹ منفی زون میں، ڈالر کی قیمت مستحکم

سٹاک مارکیٹ منفی زون میں، ڈالر کی قیمت مستحکم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔557 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔