مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک، چیکنگ پوائنٹس قائم،مہم 6 اپریل تک جاری رہے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سید فرید علی نے زائد کرایہ وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا ۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے ہدایت کی ہے کہ کرایہ واپسی کیساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے۔اس ضمن میں موٹروے پولیس کے قومی شاہراہ پر خصوصی انتظامات، ٹال پلازوں پر بریفنگ کا آغاز کر دیا گیا۔اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ کرنیوالی مسافر بردار بسوں ،ویگنوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔اوور چارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف مہم 26 مارچ تا 6 اپریل جاری رہے گی۔موٹروے پولیس کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک، چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے۔