برسلز(آئی این پی )یورپی کمیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے حوالے سے میٹا کیخلاف جاری تحقیقات مزید سخت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کا بنیادی نکتہ یہ جانچنا ہے کہ آیا فیس بک اور انسٹاگرام میں استعمال کئے جانے والے ایسے ڈیزائنز، جو صارفین کو طویل وقت تک سکرین سے جوڑے رکھتے ہیں، جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔