مالی فراڈ کے خاتمے کے لئے ایس ای سی پی اور نیب میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(    آن لائن ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  اور قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی ڈپازٹ اور سرمایہ کاری اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، مشترکہ تحقیقات اور انفورسمنٹ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے۔یہ اتفاق رائے چیئرمین نیب  نذیر احمد بٹ  اور چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو  کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا، جس میں عوام کو مالی فراڈ سے بچانے اور قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ غیر قانونی ڈپازٹ اسکیمیں شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہی ہیں، اس لیے ان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی ناگزیر ہے۔